Home Uncategorized گوگل نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

گوگل نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا

Share
Share

اسلام آباد:گوگل نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔ گوگل اس سے قبل بھی پاکستان کے قومی دنوں پر مختلف طرح کے خوبصورت اور منفرد ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے۔

14 اگست 2023ء کی مناسبت سے گوگل نے منفرد لوگو ڈیزائن کرتے ہوئے اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل رواں برس بھی جشن آزادی منانے میں پاکستانیوں کے ساتھ ہے اور اس نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال منفرد ڈوڈل پیش کیا ہے، جس میں دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن اور پاکستانی قومی پرچم کے سبز رنگ کو استعمال کیا گیا ہے۔

گوگل نے ڈیزائن کی تفصیل سے متعلق بتایا ہے کہ 14 اگست پر خصوصی طور پر تبدیل کیے گئے آرٹ ورک میں دانتوں والی وہیل کی ایک قسم کو دکھایا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی اس ڈولفن کو مقامی طور پر بھولن بھی کہا جاتا ہے، جو کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...