Home نیوز پاکستان ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،صدر،وزیراعظم کاپیغام

ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،صدر،وزیراعظم کاپیغام

Share
Share

اسلام آباد:: صدر مملکت اور وزیراعظم نے اہلیان وطن کو آزادی کی 76ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ کہ ، آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم عزم کریں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے قوم کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیان وطن کو آزادی کی 76ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا دن ہمیں خود شناسی کا موقع فراہم کرتا ہے، قوم کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم عزم کریں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کے قیمتی تحفے کے لیے ہم قائداعظم کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے، آج بھی ہمیں اتحاد اور خود اعتمادی کے اسباق کو بروئے کار لا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی آزادی کی76ویں سالگرہ پر سمندر پار پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج ہمیں اس جذبے کو ابھارنے کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی کی پہچان تھا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا آئیں ہم سب مل جل کر ملک سے نفرت اور تقسیم کا خاتمہ کریں، پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے،آج کا دن قائدِ اعظم اور ان کی قیادت میں آزادی کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والے اپنے بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

دوسری جانب آصف زرداری ،راجہ پرویز اشرف،احسن اقبال، خواجہ آصف،شیری رحمان اور دیگر نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا آج کے دن پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد اعظم کے نظریہ کے مطابق پاکستان کو جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے جس کے لیے بینظیر بھٹو شہید نے طویل جدوجہد کی تھی۔

Share
Related Articles

آن لائن ادائیگی کے ساتھ ٹکٹس دستیاب: کراچی کوالیفائر کے لیے اہم اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی میں 28 اپریل...

ای سی سی اجلاس: مہنگائی، قیمتوں کی صورتحال کا جائزہ اور مختلف گرانٹس کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس...

پہلگام واقعہ: سکیورٹی ناکامی پر بھارت میں سوالات، حکومتی ردعمل زیر بحث

نئی دہلی میں پہلگام کے حالیہ واقعے کے بعد سکیورٹی اور انٹیلی...

پٹرول 80 روپے سستا، شہباز شریف کا بڑا اعلان، عوام کیلئے بڑا ریلیف

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی، وزیراعظم...