Home #ٹرینڈ مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر ’اندھا اعتماد‘ نہیں کرنا چاہیئے،سربراہ گوگل

مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر ’اندھا اعتماد‘ نہیں کرنا چاہیئے،سربراہ گوگل

Share
Share

نیویارک:گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر ’اندھا اعتماد‘ نہیں کرنا چاہیئے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی کا کہنا تھا کہ اے آئی ماڈلز غلطیاں کرنے کے بہت امکانات رکھتے ہیں۔ انہوں نے اے آئی ٹولز کے ساتھ دیگر ٹولز کے استعمال پر زور بھی دیا۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ لوگ اس لیے گوگل سرچ بھی استعمال کرتے ہیں اور کمپنی کے پاس مزید ایسے پروڈکٹس ہیں جو زیادہ درست معلومات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اے آئی ٹولز مددگار ہوتے ہیں وہیں لوگوں کو یہ ٹولز استعمال کرنے کا سلیقہ سیکھنا پڑے گا نا کہ جو بھی کچھ اے آئی کہہ دے اس پر اندھا اعتبار کر لیا جائے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...