Home تازہ ترین گوگل نے پاکستانی صارفین کے لئے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا

گوگل نے پاکستانی صارفین کے لئے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا

Share
Share

اسلام آباد:گوگل نے پاکستانی صارفین کے لئے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیاہے جس کے ذریعے اس کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ انجن مقامی صارفین کو بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ اے آئی موڈ پیچیدہ سوالات کے تیز تر، زیادہ ہوشیاراور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق اس اے آئی موڈ کو اس سال کے اوائل میں اورسب سے پہلے امریکہ میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب دنیا بھر میں پھیل رہا ہے اور اُن افراد میں مقبول ہو رہا ہے جو اس کی رفتار، معیار اور تازہ ترین جوابات کو سراہتے ہیں۔GEMINI 2.5 کاکسٹم ورژن کا اے آئی موڈلوگوں کو لمبے اور زیادہ پیچیدہ سوالات پوچھنے کی سہولت دیتا ہے جو اس سے قبل متعدد سرچز کے ذریعے ہی ممکن تھے۔

ابتدائی ٹیسٹرز نے ثابت کیا ہے کہ اس موڈمیں کئے گئے سوالات روایتی سرچ کے مقابلے میں پہلے ہی 2 سے 3 گنا زیادہ طویل ہیں اور اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ خاص طور پر تحقیقی کاموں جیسا کہ پروڈکٹس کا موازنہ کرنے، سفر کی منصوبہ بندی کرنے یا پیچیدہ HOW-TOSسمجھنے کے لئے بے حد مددگار ہے، یہ ایک ہی وقت میں کئی سوالات کے تفصیلی جوابات دیتا ہے اور مزید تحقیق کے لئے کارآمد لنکس بھی فراہم کرتا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان میں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے زیادہ، مہنگائی کے سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد: پاکستان خطے میں سب سیزیادہ پٹرول مہنگا کرنے والا ملک...

اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ سے متعلق بیان پرمشکل میں پھنس گئیں

کراچی :نامور پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار پٹھانوں ، پنجابیوں اور اردو سپیکنگ...

ایران ویمن فٹبال ٹیم کا ایرانی افواج کو خراجِ تحسین اور سیلیوٹ

تہران :ایشیا کپ میں ایران کی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے...

ایران سے جنگ کے بعد اوول آفس میں ٹرمپ کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

واشنگٹن :ایران جنگ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں...