Home Uncategorized گوگل کا جی میل اور دیگر سروسز میں جیمنائی اے آئی ماڈل متعارف

گوگل کا جی میل اور دیگر سروسز میں جیمنائی اے آئی ماڈل متعارف

Share
Share

کیلی فورنیا: گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی جیمنائی سسٹم کو جی میل، گوگل ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز جیسی سروسز کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جی میل کے لیے اے آئی اسسٹنٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے، گوگل سروسز کے لیے جیمنائی 1.5 پرو ماڈل استعمال کیا جائے گا جو سائیڈ پینل میں چھپا ہوگا۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ جیمنائی کو جی میل اور دیگر سروسز کے نئے سائیڈ پینل کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق اے آئی ماڈل سے صارفین کو کافی مدد ملے گی، یہ نیا سائیڈ پینل بیشتر سروسز میں اوپر دائیں کونے میں موجود سپارک بٹن پر کلک کرنے پر اوپن ہوگا، صارفین جیمنائی سے مختلف سوالات پوچھ سکیں گے۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے صارفین جی میل میں اے آئی ٹول کو ای میل تھریڈز کے تجزیے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا اور سمری میں مخصوص نکات ہائی لائٹ کیے جائیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کا مقصد طویل ای میلز پڑھنے میں ضائع ہونے والے وقت کو بچانا ہے جبکہ جلد Contextual Smart Reply اور Gmail Q&A جیسے فیچرز بھی موبائل ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

گوگل کے مطابق جیمنائی کو متعارف کرانے کا سلسلہ 25 جون سے شروع ہوا ہے اور یہ بتدریج تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...