Home Uncategorized گوگل میپس نے ایک نیا زبردست فیچر پیش کر دیا

گوگل میپس نے ایک نیا زبردست فیچر پیش کر دیا

Share
Share

کیلیفورنیا: گوگل کی مقبول سروس میپس میں حالیہ مہینوں میں متعدد بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، خاص طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس فیچرز پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ایسا ہی ایک اور نیا اے آئی فیچر گوگل میپس کا حصہ بنایا جا رہا ہے، سکرین ریڈر نامی فیچر سب سے پہلے گوگل میپس میں 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین فون کے کیمرے کو استعمال کرکے اپنے اردگرد کے ماحول کو سکین کر سکتے ہیں، اب اس فیچر کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں آڈیو سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

یہ نیا فیچر ان افراد کے لیے کارآمد ہوگا جن کی بینائی خراب ہوتی ہے یا وہ کسی ایسی نامعلوم جگہ پر موجود ہوں جہاں کی زبان سے وہ ناواقف ہوں۔

کمپنی کے مطابق جب آپ فون کیمرے کا رخ کسی مخصوص مقام یا دکان کی جانب کریں گے تو گوگل میپس کی جانب سے متعلقہ تفصیلات آڈیو کے ذریعے بتائی جائیں گی۔

اس کے لیے گوگل میپس سرچ بار میں کیمرا آئیکون پر کلک کرکے اردگرد کے ماحول کو سکین کرنا ہوگا، ایسا کرنے سے پہلے ٹاک بیک سکرین ریڈر فیچر ان ایبل کرنا ضروری ہوگا جو سمارٹ فون کی سیٹنگز میں Accessibility مینیو میں موجود ہوگا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...