Home Uncategorized گوگل میٹ کی گروپ کالز میں نئے فیچر کی شمولیت کا امکان

گوگل میٹ کی گروپ کالز میں نئے فیچر کی شمولیت کا امکان

Share
Share

کیلیفورنیا: رواں برس کی ابتداء میں گوگل میٹ نے 1:1 گفتگو کے لیے 1080 پکسل ریزولوشن متعارف کرائی تھی اور اب یہ فیچر گروپ کالز میں بھی متعارف کرایا جانے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوگل اب میٹ کے ویب ورژن میں تین یا تین سے زیادہ افراد کے ساتھ گفتگو میں 1080 پکسل ریزولوشن متعارف کرانے جارہا ہے۔

اگر صارفین کے پاس اس ریزولوشن کا اندرونی یا بیرونی کیمرا ہوگا، تو صارف کو گفتگو شروع ہونے سے قبل بہتر اسٹریمنگ کوالٹی کے لیے کہا جائے گا۔ یہ فیچر بائی ڈیفالٹ بند ہوتا ہے جبکہ اس کو سیٹنگ مینو سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

دوسرے طرف 1080 پکسل صرف اس وقت دوسرے ایک یا ایک سے زیادہ صارفین کو بھیجے جائیں گے جب انہوں نے 1080 پکسل فیچر آن کیا ہوا ہوگا۔ اس کے لیے اضافی بینڈوتھ کی ضرورت ہوگی اور میٹ کی جانب سے بینڈوتھ محدود ہونے کی صورت میں خود بخود تبدیل کردی جائے گی۔

یہ فیچر گوگل ورک اسپیس بزنس اسٹینڈرڈ، بزنس پلس، انٹرپرائز ایزنشیئل، انٹرپرائز اسٹارٹر، انٹرپرائز پلس، ایجوکیشن پلس اور ٹیچنگ اینڈ دی لرننگ اپ گریڈ کے ساتھ ورک اسپیس کے انفرادی سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...