Home Uncategorized گوگل کا غیر فعال جی-میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

گوگل کا غیر فعال جی-میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: گوگل کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یکم دسمبر کے بعد جی-میل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنا شروع کر دیا جائے گا جس سے قبل صارفین کو ان کے ای میل پر وارننگ بھیجی جائے گی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بھی بنا رکھی ہے انہیں بھی حتمی اقدام سے قبل ایک یاد دہانی موصول ہوگی۔

گوگل کی جانب سے مذکورہ فیصلے کا اعلان مئی میں کیا گیا تھا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیکورٹی سے متعلق کسی بھی مسائل سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

اندرونی تحقیق کے ذریعے یہ محسوس کیا گیا کہ غیر فعال اکاؤنٹس کو نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں۔

تاہم کچھ اکاؤنٹس جیسے کہ یوٹیوب چینل والے یا وہ جو ڈیجیٹل آئٹمز خریدنے کے لیے استعمال ہوئے ہیں، اس اقدام سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اکاؤنٹ کو حذف ہونے سے روکنے کے لیے صارفین کو ہر دو سال میں کم از کم ایک بار اپنے گوگل اکاؤنٹ یا کسی بھی گوگل سروس میں سائن ان کرنا ہوگا اور کچھ سرگرمیاں کرنا ہوں گی جیسے ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری کارروائیاں شامل ہیں ۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...