Home Uncategorized گوگل کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان

گوگل کا اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان

Share
Share

کیلیفورنیا: گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک نیا فیچر سرکل ٹو سرچ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

اس فیچر سے صارفین اپنے فون میں کہیں بھی سرکل بنا کر یا ہائی لائٹ کرکے سرچ کرسکیں گے، یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس یہ فیچر آغاز میں چند فونز میں دستیاب ہوگا، اس فیچر کو استعمال کرنے والے افراد کو الگ سے ایپس اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر سے ویڈیوز، تصاویر، کسی ایپ یا میسجنگ کے دوران کسی بھی سوال کا جواب جاننا ممکن ہوگا، مثال کے طور پر کسی ویڈیو میں نظر آنے والی چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے گرد سرکل بنانے سے تفصیلات جاننا ممکن ہو جائے گا۔

یہ فیچر کافی حد تک گوگل لینس سے ملتا جلتا ہے مگر سرکل ٹو سرچ کو استعمال کرنے کے لیے گوگل ایپ اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بس ہوم بٹن کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنے پر یہ فیچر کام کرنے لگے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...