Home Uncategorized گوگل کا انقلابی اقدام،دستاویزات کیلئے ای دستخط کی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ

گوگل کا انقلابی اقدام،دستاویزات کیلئے ای دستخط کی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ

Share
Share

کیلیفورنیا: معروف سرچ انجن گوگل نے ورک سپیس کیلئے انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے ای دستخط کی سہولت متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ فیچر صارفین کو کسی بھی آفیشل معاہدے پر ٹیب بدلے بغیر گوگل ڈرائیور میں رہتے ہوئے دستخط کرنے کی سہولت دے گا، اس دستخط میں نام، مخفف اور تاریخ شامل کی جائے گی۔

صارفین کے لئے ایک لاک پی ڈی ایف فائل بنائی جائے گی اور دستخط کے مطلوبہ فیلڈ کو پر کرکے درخواست جمع ہوگی جو مخصوص وصول کنندہ کو بھیج دی جائے گی، صارف کو یہ سہولت بھی دی جائے گی وہ ای دستخط کی درخواست کے اسٹیٹس کی نگرانی کر سکے۔

تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد دستخط شدہ پی ڈی ایف علیحدہ سے دستخط بنانے والے کی ڈرائیو میں شامل ہوجائے گی اور بطور ای میل درخواست گزار اور دستخط کنندہ کو بھیج دی جائے گی۔

اس فیچر کا ہدف سولوپرینور (وہ کاربار جس میں ایک ہی بندہ ملازم ہو) اور چھوٹے کاروبار جن میں معاہدوں اور دیگردستاویزات کو با آسانی دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے

گوگل کی جانب سے ای دستخط میں مزید فیچرز کے اضافے پر بھی کام کیا جارہا ہے، ان فیچرز میں غیر جی میل، صارف کیلئے اس سہولت کا استعمال، ڈرائیو میں محفوظ پی ڈی ایف فائل پر ای دستخط کرنے کی سہولت اور تمام معاہدوں کے مکمل ہونے کے بعد خود کار طریقہ سے ایک رپورٹ جاری ہوگی۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...