Home تازہ ترین اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر امڈ آئے

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر امڈ آئے

Share
Share

تل ابیب:تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شب تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہزاروں شہریوں نے نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو مکمل کرنے اور وہاں موجود باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے چند روز قبل جنگ بندی معاہدے کو توڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ادھر سات اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...