Home sticky post 6 حکومت ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو خواتین کو بااختیار بنائے ،وزیراعظم

حکومت ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو خواتین کو بااختیار بنائے ،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت پاکستان ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو شمولیت کو فروغ دے، خواتین کو بااختیار بنائے اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑے۔

ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے 2025 پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہاہے کہ عالمی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن سوسائٹی ڈے کے موقع پرمیں انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (ITU) کو دنیا بھر میں جامع اور مساوی ڈیجیٹل ترقی کو آگے بڑھانے میں اس کی قیادت کے لیے پرتپاک مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کا تھیم "ڈیجیٹل تبدیلی کے معاملات میں صنفی مساوات کیوں ضروری؟،” فوری ایکشن مانگتا ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تکنیکی ترقی کے فوائد کو معاشرے کے تمام اراکین کو یکساں طور پر ملیں، پاکستان نے صنفی ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ 2024-2025 میں 80 لاکھ مزید خواتین نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی، جس سے صنفی فرق کو %38 سے کم کر کے% 25 کردیا ہوگیا، جو کہ عالمی سطح پر دیہی خواتین میں واقع ہونے والی سب سے بڑی بہتری ہے۔ یہ کامیابیاں پاکستان کی وسیع تر ڈیجیٹل تبدیلی کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ ہم نے 200 ملین ٹیلی کام سبسکرپشنز، 150 ملین براڈ بینڈ صارفین، اور 2 ملین FTTH کنکشنز کو عبور کر لیا ہے، جبکہ ڈیٹا کے استعمال میں 24.25 فیصد اضافہ ہوا۔ ہماری موبائل مینوفیکچرنگ میں 47.46 فیصد اضافہ ہوا، اور اعلیٰ صلاحیت والی آبدوز کیبلز کے ذریعے بین الاقوامی رابطوں میں اضافہ ہوا.آج، پاکستان کا موبائل ایکو سسٹم معیشت میں 16.7 بلین ڈالر کا حصہ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ایک ایسے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو شمولیت کو فروغ دے، خواتین کو بااختیار بنائے اور کسی کو پیچھے نہ چھوڑے۔ ٹارگٹڈ پالیسیوں، مہارتوں کے فروغ کے پروگراموں اور صنفی حساس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے، ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ خواتین اور لڑکیاں ہمارے معاشرے کی ڈیجیٹل تبدیلی میں فعال طور پر حصہ لے سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس اہم دن پر،میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے صنفی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے اور ایک جامع اور بااختیار ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر جاری رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...