Home نیوز پاکستان موسم سرما کے لئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

موسم سرما کے لئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

Share
Share

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔

اس حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح 8بج کر 45منٹ پرلگیں گے،چھٹی 2 بج کر 45منٹ پر ہوا کرے گی،جمعہ کے روز چھٹی دوپہر پونے ایک ہوگی ۔

اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ کو روزانہ 12 بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوا کرے گی، جمعہ کے روز پہلی شفٹ کو دوپہر 12بجے چھٹی ہوگی، سکینڈ شفٹ دوپہر ایک سے پانچ بجے تک لگا کرے گی جبکہ یہی شفٹ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک لگا کرے گی ۔

علاوہ ازیں نوٹیفکیشن کے مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ صبح ساڑھے 8 بجے سکول آئیں گے اور اساتذہ کو دوپہر 3 بجے چھٹی ہوگی۔

Share
Related Articles

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے، حافظ نعیم الرحمان سے منصورہ میں ملاقات

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے نامور مذہبی اسکالر ڈاکٹر...

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں...

توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق کی سپریم کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل

اسلام آباد: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے فیصلے کے خلاف وفاق...

ڈیڑھ ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کی...