Home sticky post 2 حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل سے متعلق سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ’’اسرائیل کے سفر‘‘ کے لیے کارآمد نہیں، لہٰذا، موجودہ قوانین کے تحت ایسا کوئی دورہ ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان کا اسرائیل کے حوالے سے کوئی مؤقف تبدیل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بشمول 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Share
Related Articles

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر ٹی 20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کر لی

ویلنگٹن: پانچویں اور آخری ٹی 20 میں بھی میزبان نیوزی لینڈ نے...

اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے قیام کا معاملہ موٴخرکردیا

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک (ہیومین ملک بینک) کے قیام...

امریکا کی جانب سے پاکستان، چین، یواے ای،برطانیہ سمیت 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایران، فرانس، سینیگال، برطانیہ...

عید الفطر کس دن ہوگی؟ سپارکو نے بھی شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیش گوئی کردی

کراچی:سپارکو کی جانب سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے حوالے...