Home سیاست گورنر خیبر پختونخوا کاایک بھی الزام ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان

گورنر خیبر پختونخوا کاایک بھی الزام ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان

Share
Share

پشاور :گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے ایک بھی الزام ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے خلاف ایک بھی سفارش سے پوسٹنگ ٹرانسفر ثابت کر دیں، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر غلام علی نے کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت کے لیڈر کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کا صدر ایمل ولی خان مجھ سے چھوٹا اور بھتیجے جیسا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزامات لگتے رہتے ہیں، میں دعوے سے کہتا ہوں، ایک بھی الزام میں صداقت نہیں۔ میرے خلاف ایک بھی سفارش سے پوسٹنگ ٹرانسفر ثابت کر دیں، میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

غلام علی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی طرح میں بھی ہر وقت عوام کی خدمت میں رہنا فرض سمجھتا ہوں، مجھ پر الزامات لگانے والے دراصل سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے بول رہے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ن لیگ، اے این پی، پی پی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے کارکنوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...