Home sticky post 5 حکومت کی کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو فی یونٹ کم کرنے کی سفارش

حکومت کی کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو فی یونٹ کم کرنے کی سفارش

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے کے الیکٹرک کے مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف کو 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کر کے 34.87 روپے فی یونٹ کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع پاورڈویژن کے مطابق حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) کو کے الیکٹرک ائیر بیس ٹیرف 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 34.87 کرنے کی سفارش کی۔ ملٹی ائیربیس ٹیرف کے لیے متعدد ہدفی لاگت ایڈجسٹمنٹس کی تجویز بھی دے دی گئی۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے اپنے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ غیر حقیقی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا۔ پرانے مالیاتی مفروضوں پر اپنی حساب کتاب کی بنیاد رکھی گئی۔کے الیکٹرک درخواست کو اس کی ا?پریشنل صلاحیت کو متاثر کیے بغیر کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ کے الیکٹرک کے پیش کردہ مہنگے اخراجات صارفین پر مبنی منصوبہ بندی کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہماری سفارشات کے ای کی پریکٹسز میں انصاف اور آپریشنل کارکردگی کو شامل کرنے اور صارفین کو ضروری ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ کے ای نے 2.9 فیصد سالانہ کمپاو?نڈ ترقی کی شرح پیش کی۔ مالی سال 2023 کے دوران بجلی کی کھپت میں 7.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...