Home sticky post 5 کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ، فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے

کرم کی صورتحال پر گرینڈ جرگہ، فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے

Share
Share

کوہاٹ :کرم کی صورتحال پر ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔
کوہاٹ میں ہونے والے کرم کی صورتحال سے متعلق جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردئیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریقین بھاری ہتھیار حکومت کو دینے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ آفس آج جرگے کے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔
اس قبل جرگہ ممبران کی تعداد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز معاہدے پردستخط نہیں ہوسکے تھے۔ دونوں فریقین معاہدے کے متعدد نکات پر متفق ہیں۔
گزشتہ روز کوہاٹ فورٹ میں ہونے والے جرگے میں مختلف نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ جرگے کی سربراہی کمشنر کوہاٹ معتصم باآللہ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک بھاری اسلحہ موجود ہے روڈ کھولنا بڑا رسک ہے۔ ضلع بھر میں ہیلی کاپٹرسروس جاری ہے۔ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات اور دیگر سامان ضلع کْرم پہنچایا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

بیروت:لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے...

ن لیگ کو کامیابی کے ساتھ حکومت کرنی ہے تو فیصلے اتفاق رائے سے کرنے ہوں گے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن...

ٹی ٹی پی سے مذاکرات جنرل باجوہ کا فیصلہ تھا پی ٹی آئی کا نہیں، عمرایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ڈی جی آئی...

مکیش امبانی کا خاندان کس خاص گائے کا دودھ پیتا ہے؟

ممبئی:ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا میں سب سے امیر...