Home Uncategorized برطانیہ میں ہلاک پاکستانی بچی کے دادا کی مفررو بیٹے سے تحقیقات میں تعاون کی اپیل

برطانیہ میں ہلاک پاکستانی بچی کے دادا کی مفررو بیٹے سے تحقیقات میں تعاون کی اپیل

Share
Share

لندن: برطانیہ میں ہلاک ہونے والی پاکستانی بچی سارہ شریف کے دادا محمد شریف نے مفرور بیٹے سے پوتی کی موت کی تحقیقات میں تعاون کی اپیل کردی۔

گذشتہ روز سارہ کے والدین کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے پاکستان میں پولیس نے سارہ کے مفرور والدین کی تلاش میں 20 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سارہ کے دادا محمد شریف کا کہنا ہے کہ عرفان اور اس کی بیوی بینیش کو پولیس سے تعاون کرنا چاہیے اور قانون کا سامنا کرکے پولیس کو سچائی بتانی چاہیے، ویڈیو میسج کیا ہے تو پولیس کے سامنے پیش ہو کر بھی ساری حقیقت بتائیں۔

گزشتہ روز سارہ کی سوتیلی ماں بینیش بتول نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو بیان جاری کیا تھا اور سارہ کی ہلاکت کو حادثہ قرار دیتے ہوئے برطانوی حکام سے تعاون کی پیشکش کی تھی۔

10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو سرے کاؤنٹی کے علاقے ووکنگ میں گھر سے ملی تھی، سارہ کی لاش ملنے سے ایک روز پہلے عرفان شریف اور بینیش بتول فرار ہو کر پاکستان آگئے تھے۔

واضح رہے کہ سارہ کی موت کی تفتیش میں عرفان شریف اور بینیش بتول برطانوی پولیس کو مطلوب ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...