Home نیوز پاکستان قلات میں پی پی کے ضلعی الیکشن آفس اور نوشکی میں تھانے پر دستی بم حملے

قلات میں پی پی کے ضلعی الیکشن آفس اور نوشکی میں تھانے پر دستی بم حملے

Share
Share

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات میں پیپلزپارٹی کے ضلعی الیکشن آفس پر دستی بم کا حملہ ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ نوشکی میں نامعلوم افراد نے تھانے کے گیٹ پر کریکر حملہ کیا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان کے علاقے قلات میں پیپلز پارٹی کے ضلعی الیکشن دفتر پر ہینڈ گرنیڈ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے جو دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقام کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ نوعیت کیلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل نوشکی میں سٹی پولیس تھانہ کے مین گیٹ پر دستی بم کا حملہ ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے علاقے خاران میں این اے 260 کے امیدوار اعجاز سنجرانی کے انتخابی کیمپ کے باہر سے دستی بم برآمد ہوا جسے پولیس نے فائرنگ کر کے ناکارہ بنادیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو روز سے بلوچستان کے مختلف علاقے بدامنی کی لپیٹ میں ہیں جہاں نامعلوم افراد انتخابات میں حصہ لینے والوں کے گھروں، انتخابی دفاتر اور تھانوں سمیت مختلف املاک پر حملے کررہے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...