Home sticky post 6 سانحہ گل پلازہ: شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری

سانحہ گل پلازہ: شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری

Share
Share

کراچی:کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور شہداء کے لیے دعا کی گئی۔ سندھ کابینہ نے سانحہ گل پلازہ کے شہداء کے اہلِ خانہ کو فی کس ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی، جبکہ متاثرہ دکانداروں کو پانچ لاکھ روپے فوری امداد اور ایک کروڑ روپے بلا سود قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دکانداروں کو دو ماہ کے اندر متبادل دکانیں فراہم کی جائیں گی۔ کابینہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کرنے، کمشنر کراچی کی انکوائری رپورٹ کا جائزہ لینے اور اس کی روشنی میں مزید کارروائی کا فیصلہ بھی کیا۔

اس کے علاوہ کابینہ نے رینیوایبل انرجی کمپنی کو بند کرنے، ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی گورننگ باڈی کی ازسرِنو تشکیل، بی آر ٹی یلو لائن کی لاگت میں نظرثانی اور بڑے ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی، جبکہ حکومت سندھ نے متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...