Home Uncategorized ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی،حبا بخاری

ایک ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی،حبا بخاری

Share
Share

کراچی:معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر حبا بخاری کے ایک ویب شو کی ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کوئی پراجیکٹ سائن کر لیا ہو لیکن شوٹنگ کے دوران آپ کو اپنے فیصلے پر افسوس ہوا ہو؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ جی ہاں! میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میں نے پراجیکٹ سائن کر لیا تھا اور میں بعد میں پچھتا رہی تھی۔

حبا بخاری نے کہا کہ اس وقت کچھ ہوا یوں کہ مجھے اس پراجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا اور مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی تھی، تاہم حبا بخاری نے ڈرامے کا نام بتانے سے گریز کیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...