Home highlight ہیکرز کا سنگاپور کے اہم انفراسٹرکچر پر سائبر حملہ، فوج سے مدد طلب

ہیکرز کا سنگاپور کے اہم انفراسٹرکچر پر سائبر حملہ، فوج سے مدد طلب

Share
Share

سنگاپور کے وزیرِ دفاع چان چن سنگ نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے اہم انفراسٹرکچر پر سنگین سائبر حملے کو روکنے کے لیے فوجی یونٹس کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

یہ حملہ ایک خفیہ ہیکنگ گروپ UNC3886 سے جوڑا جا رہا ہے۔

وزیرِ دفاع کے مطابق یہ حملہ ان “نئے خطرات” کی ایک مثال ہے جن سے اب مسلح افواج کو نمٹنا پڑتا ہے۔ اب تک کسی بھی نظام میں داخل ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، مگر حملہ جاری ہے اور حکام اس پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ و قومی سلامتی کے. شانموگم نے بتایا کہ یہ حملہ Advanced Persistent Threat (APT) کی ایک قسم ہے جس میں ہیکرز خاموشی سے کسی نظام میں داخل ہوکر طویل مدت تک اپنی موجودگی چھپاتے ہیں اور حساس معلومات چوری کرتے ہیں۔

شانموگم نے واضح کیا کہ اگر حملہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ جاسوسی کے ساتھ ساتھ صحت، پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ اور دیگر اہم سروسز کو درہم برہم کر سکتا ہے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...