Home Uncategorized اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میں 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی،اداکارہ حرا مانی

اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میں 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی،اداکارہ حرا مانی

Share
Share

لاہور: اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بہت دل پھینک ہوں اگر میری مانی سے شادی نہ ہوتی تو میں اب تک 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی اداکاری، کیریئر اور شادی سے متعلق گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے میزبان عمران اشرف کی جانب سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ مانی سے شادی نہ کرتیں تو کیا آپ آج بھی شوبز انڈسٹری میں ہوتیں؟ جس پر حرا مانی نے کہا کہ مانی سے شادی نہ کرتی تو میری 5،6 شادیاں ہوچکی ہوتیں۔
انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، اس کا مطلب یہ ہے کہ مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرا لڑکا “اچھا” لگتا۔

خیال رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس وقت حرا صرف 19 سال کی تھیں، جوڑے کے 2 بیٹے ہیں، مزمل (2009 میں پیدا ہوئے تھے) اور ابراہیم ( 2014 میں پیدا ہوئے تھے)۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...