Home Uncategorized حج سکیم، درخواست وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

حج سکیم، درخواست وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کرنے کیلئے بروز ہفتہ اور اتوار کو نامزد بینک کھلے رہیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے، ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی نامزد بینک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائن اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کیا ہے، 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل بلا تعطل جا ری رہے گا۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...