Home Uncategorized حماس نے 3 یرغمالی خواتین کی ویڈیو جاری کر دی

حماس نے 3 یرغمالی خواتین کی ویڈیو جاری کر دی

Share
Share

غزہ:مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز نے یرغمال 3 اسرائیلی خواتین کا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ویڈیو میں اسرائیلی خواتین نے اپنی قید کا ذمہ دار وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو قرار دے دیا۔

یرغمالی خواتین نے کہا کہ عام اسرائیلی اس وقت نیتن یاہو کی غلط سیاسی و فوجی پالیسیوں کی قیمت چکا رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت یرغمالیوں کو بچانے کیلئے کچھ نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو چاہیے کہ وہ یرغمالیوں کو بچانے کیلئے اپنی قید میں موجود تمام فلسطینیوں کو فی الفور رہا کرے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو پیغام پر ردعمل میں کہا کہ حماس کی جاری کردہ یہ ویڈیو نفسیاتی پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں، اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

دوسری جانب غزہ کے محصور اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے فضائی حملے مسلسل 23 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار 306 ہو گئی ہے۔

حماس حکومت کے رہنما سلامہ معروف نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹینکس مضافات سے ہی واپس چلے گئے، آبادی میں داخل نہیں ہو سکے ہیں۔

غزہ کی صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی ٹینکس اور بلڈوزرز نے دو سویلین کاروں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد سے غزہ کے صلاح الدین روڈ پر کوئی فوجی نقل و حرکت نہیں ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے درجنوں جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کی ایک عمارت میں چھپے 20 حماس جنگجوؤں کو زمینی فوج کی نشاندہی پر فضا سے نشانہ بنایا ہے، گزشتہ چند روز میں حماس کے 600 ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...