لاہور: پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اقرا فیض نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماڈل اقرا فیض نے شوبز انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
میزبان نے اقرا سے سوال کیا کہ ان کی نظر میں انڈسٹری کی کون سی اداکارہ اوورریٹڈ ہیں؟، اس پر اقرا فیض نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں‘۔
اقرا نے مزید کہا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم بطور ویوور انہیں لگتا ہے کہ ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔