Home نیوز پاکستان حارث رؤف کی مشکلات میں اضافہ، بگ بیش لیگ سے محرومی کا امکان

حارث رؤف کی مشکلات میں اضافہ، بگ بیش لیگ سے محرومی کا امکان

Share
Share

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور انہیں بگ بیش لیگ کا این او سی نہ ملنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹگری میں تنزلی کے علاوہ بگ بیش لیگ کے این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کیلئے حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا جو چند روز بعد 7 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔

اس حوالے سے پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ اس متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا تاہم معاملہ زیر غور ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت پر جائزہ اجلاس،اہم فیصلے

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت علاقائی صورتحال کے تناظر...

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام ہوگا، وزیراعظم

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال...

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی...