Home کھیل حارث رؤف کی پسلی میں کھچاؤ، کولکتہ کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی کرایا

حارث رؤف کی پسلی میں کھچاؤ، کولکتہ کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی کرایا

Share
Share

کولکتہ:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی پسلی میں کھچاؤ کے بعد ان کا کولکتہ کے مقامی ہسپتال میں ایم آر آئی کرایا گیا۔

بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی حارث رؤف پسلی میں کھچاؤ کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر آ گئے تھے، انہیں باؤلنگ کے دوران پسلی میں درد اور کھچاؤ محسوس ہو رہا تھا، قومی ٹیم کے کولکتہ پہنچنے کے بعد حارث رؤف کا مقامی ہسپتال میں آیم آر آئی کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ زیادہ خطرناک نوعیت کی نہیں آئی ہے اور یہ معمول کا ٹیسٹ تھا، انگلینڈ کے خلاف میچ میں ابھی وقت ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ حارث رؤف جلد مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری اور اہم میچ کھیلنا ہے، اس میچ میں فتح فیصلہ کرے گی کہ پاکستان کا ورلڈکپ مشن جاری رہے گا یا نہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...