Home Uncategorized حارث روٴف شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حارث روٴف شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Share
Share

اسلام آباد: قومی کرکٹر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی کرکٹر حارث روف گزشتہ روز قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ اپنی دلہن کو رخصت کروا کے گھر لے آئے۔ حارث روف نے اس موقع پر کالی شیروانی اور سرخ کلاہ پہنا تھا جبکہ ان کی دلہن مزنہ مسعود نے سرخ رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فاتح ٹیم کے رکن حارث روٴف کے ولیمے کی تقریب میں مقامی صحافیوں اور رشتہ داروں کے علاوہ کئی سیاسی اور سماجی شخصیات بھی نظر آئیں۔

فاسٹ بولر کی ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے علاوہ مصباح الحق، فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان کے علاوہ لاہور قلندرز کے سی او او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو حارث روٴف کے ولیمے میں شرکت سے روک دیا تھا۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آج الصبح کراچی سے کولمبو کیلئے روانہ ہونا تھا جبکہ موسم کی خرابی کے باعث کھلاڑیوں کو اسلام ا?باد جانے سے روکا گیا ہے۔
دوسری جانب بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں جمعہ کی شام شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی تقریب رخصتی میں شرکت کی تھی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...