Home Uncategorized کیاحریم فاروق نے منگنی کرلی؟ سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش

کیاحریم فاروق نے منگنی کرلی؟ سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش

Share
Share

کراچی:پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

حریم فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جوکہ مختلف تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بنائی گئی۔

ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ سعد سلطان نامی شخص بھی موجود ہے، یہ تصاویر مختلف موقع پر لی گئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان کافی گہری دوستی ہے۔

آخر کی تصاویر میں حریم فاروق ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سعد سلطان نے سیاہ اور سفید رنگ کا روایتی پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ کافی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔

حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سعد سلطان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سعدی! سالگرہ مبارک ہو، آپ میرے پاگل پن کو پُرسکون کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم نے تقریباً آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی۔

پوسٹ کے اختتام میں حریم فاروق نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔

حریم فاروق کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سعد سلطان کو اپنا جیون سلطان چُن لیا ہے، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...