Home Uncategorized میں نے اورحسن نے شادی سے قبل فیصلہ کر لیا تھا کہ بچے کس مذہب کو فولو کریں گے،سنیتا مارشل

میں نے اورحسن نے شادی سے قبل فیصلہ کر لیا تھا کہ بچے کس مذہب کو فولو کریں گے،سنیتا مارشل

Share
Share

لاہور:امسڈل و اداکارہ سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ میں نے اورحسن نے شادی سے قبل ہی یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچے کس مذہب کو فولو کریں گے ، یہ ہمارا مشترکہ فیصلہ تھا کہ بچے مسلمانوں کے طرززندگی کو فالو کریں گے۔

پاکستان کی نامور اداکارہ اور ٹاپ ماڈل سنیتا مارشل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے بچوں کی پرورش مسلمان طرز زندگی پرکررہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چونکہ وہ خود عیسائی ہیں اوران کے شوہر حسن احمد مسلمان ہیں شادی سے قبل ہی ہم دونوں نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچوں کو کس مذہب کو فالو کروانا ہے۔

سنیتا نے کہا کہ چونکہ میں اپنے سسرال والوں کے ساتھ رہ رہی ہوں، بچوں کے دادا، دادی ان کو زیادہ اچھی طرح سے مذہب کی تعلیم دے سکتے ہیں، بجائے اس کے کہ میں بچوں کو بیچ میں چھوڑ دوں کہ وہ اپنی مرضی سے کس مذہب کا انتخاب کریں گے۔

سنیتا نے کہا کہ اب یہ ٹرینڈ ہوگیا ہے کہ ایسے والدین جن کے مذاہب مختلف ہوں وہ اپنے بچوں کے مذہب کے حوالے سے کہتے ہیں کہ وہ خود فیصلہ کریں کہ وہ کس مذہب کو فولو کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹرینڈ کے خلاف ہوں۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ بچوں کے دادی دادا زیادہ بہتر انداز سے ان کو سیکھا سکتے ہیں کیونکہ معاشرتی طور پر بچے اپنے باپ کے حوالے سے ہی جانے جاتے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...