Home Uncategorized حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی جانب سے ایک اور سیاسی قتل ہے،روس

حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کی جانب سے ایک اور سیاسی قتل ہے،روس

Share
Share

ماسکو: روس نے حسن نصر اللہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج کی تنبیہ کردی۔

روسی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں بیروت میں اسرائیلی حملے میں حزب اللہ سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کو اسرائیل کی جانب سے ایک اور سیاسی قتل قرار دیا۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائی لبنان اور پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈرامائی نتائج سے بھرپور ہے جس سے تشدد کی نئی لہر جنم لے گی۔

روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری خطے کو مکمل جنگ طرف جانے سے روکنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے۔

خیال رہے کہ جمعہ کو بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ شہید ہوگئے تھے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...