Home سیاست چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی، بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی6 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ ، احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج 6 مقدمات میں ضمانت کی 6 درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 کیسز کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور 31 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 6 درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کی تھیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاوٴنڈ کرپشن کیس میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل نے کہاکہ جس دن احتساب عدالت نے درخواست ضمانت نمٹائی، اسی دن نیب نے نیا نوٹس بھیج دیا۔

عدالت نے استفسار کیاکہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟، عدالت نے بشریٰ بی بی کو روسٹرم پر بلا لیا، جس پر بشریٰ بی بی پہلی مرتبہ کٹہرے میں آ کر کھڑی ہوگئیں۔

بعد ازاں عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت31 اکتوبر تک ملتوی کردی اور نیب کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت تک دلائل طلب کرلیے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی...

ہم اسرائیل اور امریکا کی ایران پر جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما سلمان اکرم راجہ نے...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...