Home Uncategorized جاپان میں سمندری طوفان شنشان سے شدید بارش، 6 افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

جاپان میں سمندری طوفان شنشان سے شدید بارش، 6 افراد ہلاک،100 سے زائد زخمی

Share
Share

ٹوکیو: جاپان کے مشرقی خطے میں طوفان شنشان ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید بارش ہوئیں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طوفان کے مرکز سے سیکڑوں کلومیٹر دور تک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کی رپورٹس میں دکھائی گئیں ویڈیو میں ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں گھروں کی چھتوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں پر کاروں کو پہنچنے والا نقصان نظر آرہا ہے اور کیوشو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جہاں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔

جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ طوفان کے بعد ہلاکتوں کے علاوہ ایک شہری لاپتا ہے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جنوبی کیوشو کے کیگوشیما میں 35 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

سمندری طوفان شنشان کا مرکز ٹوکیو کے جنوب مغرب میں 480 کلومیٹر دور بحرالکاہل میں ہے اور ہوکیڈو کے علاقوں کو لپیٹ میں لیا اور یہاں شدید بارش ہوئی حالانکہ طوفان کی شدت میں جمعے کو کمی آگئی تھی، ہوائیں 25 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔

حکومت نے سمندری طوفان پہنچنے پر ملک بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے، فضائی اور ریل سروس روک دی گئی ہیں اور صنعتیں بھی بند کردی گئی ہیں۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ طوفان کی شدت میں آج کمی کا امکان ہے تاہم شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان بدستور موجود ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...