Home کھیل لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ کے جو روٹ نے کئی ریکارڈز سمیٹ لئے

لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ کے جو روٹ نے کئی ریکارڈز سمیٹ لئے

Share
Share

لارڈز: سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے مڈل آرڈر بیٹر جو روٹ نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

سری لنکا کے خلاف لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں روٹ ٹیسٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ 34 سنچریاں بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے۔

33 سالہ جو روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 34 ویں سنچری بناکر سابق انگلش کپتان ایلسٹر کک کو 33 سنچریوں کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا، ایلسٹر کک کے کیریئر کے 161 میچوں کے مقابلے میں یہ جو روٹ کا 145 واں ٹیسٹ ہے۔

جو روٹ نے ’ہوم آف کرکٹ‘ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں سب سے زیادہ 7 سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

انگلینڈ کی جوڑی گراہم گوچ اور مائیکل وان لارڈز میں چھ چھ سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر چلے گئے۔

جو روٹ لارڈز میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے بلے باز بھی بن گئے، سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں جو روٹ پہلی اننگز میں 143 رنز اور دوسری اننگز میں 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل 1939 میں ویسٹ انڈیز کے جارج ہیڈلی، 1990 میں انگلینڈ کے گراہم گوچ اور 2004 میں مائیکل وان ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بناچکے ہیں۔

جو روٹ کی تازہ ترین سنچری نے انہیں ٹیسٹ سنچری بنانے والوں کی ہمہ وقتی فہرست میں یونس خان، سنیل گواسکر، برائن لارا اور مہیلا جے وردھنے کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر پہنچا دیا ہے، وہ اس فہرست میں واحد فعال ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...