Home #ٹرینڈ اسلام آباد ،راولپنڈی میں موسلادھار بارش،ژالہ باری ، موسم خوشگوار

اسلام آباد ،راولپنڈی میں موسلادھار بارش،ژالہ باری ، موسم خوشگوار

Share
Share

اسلام آباد ،راولپنڈی سمیت مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے ۔ترجمان آئیسکوکاکہناہے کہ آئیسکو ریجن خصوصاً اسلام آباد راولپنڈی اور اٹک میں طوفانی ھوائیں اور ژالہ باری سے متعدد 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ متعلقہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافاتی علاقوں پنڈدانخان ،اٹک ،فتح جنگ اورسیاحتی مقامات پر نتھیاگلی ،ایبٹ آباد میں بارش سے موسم سہاناہوگیا۔اسلام آباد اورراولپنڈی میں موسلادھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ۔تیز بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا۔جس سے گرمی اورحبس کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں آج آند ھی ،جھکڑ،گرج چمک،ژالہ باری اور تیز،موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

دوسری جانب چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی51، دادو 50، موہنجوداڑہ ، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان آئیسکوکے مطابق آئیسکو ریجن خصوصاً اسلام آباد راولپنڈی اور اٹک میں طوفانی ھوائیں اور ژالہ باری سے متعدد 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ متعلقہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔مختلف مقامات پر بجلی کی تاریں اور کھمبے درختوں اور سائن بورڈز کے گرنے سے متاثر ہوئے ہیں ۔اس ضمن میں آپریشن اور کنسٹرکشن فارمیشنز متحرک متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کے لئے کوشاں ہے ۔

ترجمان کاکہناہے کہ چیف ایگزیکٹیو آئیسکو محمد نعیم جان مرکزی کنٹرول روم سے بجلی بحالی کاروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔صارفین بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز میٹرز اور دیگر تنصیبات سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔کمپلینٹ دفاتر نمبرز ہلپ لائن نمبر 118 شکایات کے اندراج کے لئے مکمل متحرک ہے ۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...