اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں موسلا دھار بارش ہوئی، کچھ علاقوں میں شدید ژالہ باری بھی ہوئی۔
ژالہ باری کے نتیجے میں شہر بھر میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹرز کی سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔
ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں موجود ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے نشیبی علاقوں کے دورے کے، سی ڈی اے اور ایم سی آئی ٹیمز بھی اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ موجود ہیں۔