Home sticky post 2 مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری، پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

مری، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید برفباری، پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

Share
Share

راولپنڈی: مری، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید برفباری کے دوران پاک فوج عوام کے ریلیف کے لیے پیش پیش ہے۔ شدید موسمی حالات اور منفی درجہ حرارت کے باوجود پاک فوج کے جوان ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں بھرپور انداز میں مصروف ہیں۔

پاک فوج کے جوان برفباری کے باعث بند ہونے والی شاہراہوں اور متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ فوجی جوان بچوں، بزرگوں اور خواتین کو برف میں دھنسی ہوئی گاڑیوں سے نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے ہیں۔

برفباری کے دوران ریسکیو کیے گئے افراد کو پاک فوج کی جانب سے خوراک، طبی امداد اور گرم کمبل بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باوجود پاک فوج کی امدادی کارروائیاں نہ صرف قابلِ تحسین بلکہ باعثِ فخر بھی ہیں۔

سخت موسمی حالات میں منظم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں قوم کے اعتماد پر پوری اترتی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...