Home نیوز پاکستان تنخواہ داروں پر بھاری ٹیکس،صحافیوں کا وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس میں احتجاج

تنخواہ داروں پر بھاری ٹیکس،صحافیوں کا وزیرخزانہ کی پریس کانفرنس میں احتجاج

Share
Share

اسلام آباد: صحافیوں نے تنخواہ داروں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے پر وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس سے قبل احتجاج کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کیا۔

پی بلاک آڈیٹوریم میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے قبل تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس میں بھاری اضافے کے خلاف صحافیوں نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

صحافیوں نے وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل ٹوکن احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں تنخواہیں نہیں بڑھتیں، البتہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین پر بھاری ٹیکس لگائے گئے ہیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...