Home sticky post 6 چیئرمین ایچ ای سی کا مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان

چیئرمین ایچ ای سی کا مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان

Share
Share

اسلام آباد:چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان نے مدت ملازمت میں توسیع کے تمام دروازے بند ہونے کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ اعلان انہوں نے ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، خیال رہے کہ منگل 29 جولائی کو ڈاکٹر مختار احمد کی 1 سالہ توسیع شدہ مدت پوری ہوگئی۔اس سے قبل وہ دو سال کی مدت اور قبل 4 سالہ مدت بھی گزار چکے تھے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ بحیثیت رکن ایچ ای سی کمیشن وفاقی سیکریٹری تعلیم کو چیئرمین کا عارضی چارج ملنے کے امکان ہے تاہم اب تک نئے چیئرمین کی تقرری کے سلسلے میں اشتہار جاری نہیں ہوسکا ہے۔

ادھر اپنی مدت ملازمت کے آخری روز ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے وائس چانسلرز/ریکٹرز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ یہ خط ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرپرسن کے طور پر میری مدت ملازمت ختم ہونے پر لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ اس موقع کو اعلیٰ تعلیمی برادری کی طرف سے ملنے والے تمام تعاون کے لیے تہہ دل سے شکریہ اور ساتھیوں کو ایک روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کررہا ہوں۔

تین سال قبل پاکستان کے وزیر اعظم نے دوسری بار اس انتہائی اہم شعبے کی قیادت کی بھاری ذمہ داری سونپ کر مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے خط میں دعوی کیا کہ اعلیٰ تعلیم کو بہت بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کمیونٹی اپنی صفوں میں تقسیم کا شکار تھی جبکہ اس کے بعد کے تین سال بھی مختلف نہیں تھے، اور شعبے کی تیزی سے توسیع کے درمیان مالیاتی جگہ، گورننس کی حدود، اور معیار کی بہتری نے میرے کام کو اور بھی مشکل بنایا۔

لیکن آپ کی غیر مشروط حمایت اور کمیشن اراکین کی رہنمائی کے ساتھ، میں یہ بتاتے ہوئے فخر اور خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ میں ایک مثبت ضمیر کے ساتھ یہ عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...