Home Uncategorized ہیما مالنی نے اپنی بیٹی کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی

ہیما مالنی نے اپنی بیٹی کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی

Share
Share

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی صاحبزادی و اداکارہ ایشا دیول اور سابق داماد بھرت تختانی کے طلاق کے فیصلے کی حمایت کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کی طلاق نے خاندان میں کسی کو حیران نہیں کیا کیونکہ اس جوڑی کی طلاق کچھ عرصہ قبل ہی ہوگئی تھی۔

ہیما مالنی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ایشا دیول اور بھرت تختانی کے درمیان طلاق پہلے ہی ہوچکی تھی، وہ صرف اپنی طلاق کا اعلان کرنے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے تھے اور اب اس اعلان کے بعد ایشا دیول اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ ایشا دیول کی والدہ اور سینئر اداکارہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کے فیصلے کی حمایت کررہی ہیں لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہیما مالنی اپنی بیٹی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں کرنا چاہتیں، اسی لیے اْنہوں نے طلاق کے فیصلے پر کوئی بیان نہیں دیا جبکہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ ایشا دیول نے سال 2012 میں بھرت تختانی سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش سال 2017 میں ہوئی تھی جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔
رواں سال 6 فروری کو ایشا دیول اور اْن کے شوہر بھرت تختانی نے اپنی طلاق کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں اْنہوں نے کہا تھا کہ ہم نے باہمی طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی کے بعد، ہمارے لیے سب سے اہم اور اولین ترجیح ہمارے دونوں بچوں کی تربیت ہوگی۔

خیال رہے کہ ایشا دیول خود بھی متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ زیادہ کامیاب ہیروئن ثابت نہ ہوسکیں اور آج کل فلموں سے دور ہیں، ان کے بھائی سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول جبکہ والدہ ہیما مالنی اور والد دھرمیندر بھی بالی ووڈ کا حصہ ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...