Home Uncategorized حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Share
Share

بیروت:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

حزب اللّٰہ میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے کہا کہ ہفتے کے روز تین ڈرون اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قیصریہ میں واقع گھر پر مارے گئے، گھر پر موجود نہ ہونے کے باعث نیتن یاہو حملے میں بچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے جنوبی لبنان کے قصبے اودیسہ میں صہیونی فوجیوں کو راکٹ سے نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔

محمد عفیف نے اسرائیل کی جانب سے شہید یحییٰ سنوار کی کردار کشی پر اسرائیل اور اس کے میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آپ اپنے ہر شیطانی کام کو آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز لبنان سے تین ڈرونز لانچ کیے گئے، جن میں سے ایک نے قیصریہ میں واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا تھا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...