Home sticky post 5 برطانیہ میں پاکستانی ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا

برطانیہ میں پاکستانی ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا

Share
Share

شیفلڈ:مودی سرکار کی بھارت میں پھیلائی گئی نفرت سے جنم لینے والی ہندوتوا ذہنیت اب دوسرے ممالک میں بھی غنڈہ گردی پر اتر آئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں پاکستانیوں کے ایک معروف ریسٹورنٹ پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔

پاکستانی ریسٹورینٹ پر حملہ کرنے والے بھارتی شہری نشے میں دھت تھے۔ ریسٹورینٹ کے عملے کے ساتھ مار پیٹ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارتی انتہاپسندوں نے ریسٹورینٹ کے شیشے توڑے، کرسیاں اور میزیں اُٹھا کر پھینک دیں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچایا۔

حملہ آوروں نے الزام عائد کیا کہ بھیڑ کے گوشت میں گائے کے گوشت کی آمیزش تھی اور گائے ہمارے لیے مقدس ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ گائے گوشت نہیں ہونا چاہیے۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں حملہ آور بھارتی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...