Home sticky post 6 حرا مانی کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے،شکل و صورت سمیت بولنے کے اندازمیں بھی مماثلت

حرا مانی کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے،شکل و صورت سمیت بولنے کے اندازمیں بھی مماثلت

Share
Share

کراچی:پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نظر آ رہی ہیں جو حرا مانی سے حیرت انگیز حد تک مشابہت رکھتی ہیں۔

یہ ویڈیو حال ہی میں منظرِ عام پر آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی۔

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون حرا مانی کی ہم شکل ہیں، اور ان کی شکل و صورت، بولنے کا انداز اور یہاں تک کہ آواز میں مماثلت نے مداحوں کو دنگ کر دیا ہے۔ یہ ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کی مقبولیت نے حرا مانی کی ہم شکل خاتون کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے، مذکورہ خاتون ایک پاکستانی نژاد برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا تھا یہ کوئی اور نہیں حرا مانی ہی ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...