Home sticky post 5 پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں تاریخی پیش رفت، صنعتی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی آٹو صنعت نہ صرف مقامی طلب پوری کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر ترقی اور توسیع کے لیے بھی تیار ہو چکی ہے۔ آٹو سیکٹر کی پیداواری صلاحیت سالانہ 500,000 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

فروری 2026 میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسی ماہ فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 13,388 یونٹس رہی جو صنعتی ترقی اور مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب کی عکاسی کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مضبوط پیداواری صلاحیت اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث پاکستان کی آٹو صنعت سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم شعبہ بنتی جا رہی ہے۔ ملک میں صنعتی توسیع، پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور معاشی بحالی ایس آئی ایف سی کے تعاون اور سرمایہ دوست ماحول کا واضح مظہر ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...