Home کھیل ہانگ کانگ سپر سکسز، سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

ہانگ کانگ سپر سکسز، سری لنکا نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

Share
Share

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدائی اوور میں ہی گرین شرٹس کے 2 کھلاڑی جلد پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے محمد اخلاق کے علاوہ کوئی بیٹر لنکن بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا، انہوں نے 48 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹر میں کپتان فہیم اشرف 13، عامر یامین 6، آصف علی صفر جبکہ حسین طلعت ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔

گرین شرٹس کی پوری ٹیم مقررہ 6 اوورز میں 72 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

سری لنکا کی جانب سے دھننجایا لکشن اور تھرندو رتھنائیکے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی جانب سے محتاط آغاز کیا گیا تاہم ایک اوور قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے سندون ویراکوڈی 34، دھننجایا لکشن 2، کپتان لہورو مدھوشانکا 19 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Share
Related Articles

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

سلہٹ میں اہم ٹیسٹ مقابلہ Bangladesh میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے...