Home تازہ ترین امید ہے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ رواں ہفتے مکمل کرلیں گے ،سینیٹر محمد اورنگزیب

امید ہے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ رواں ہفتے مکمل کرلیں گے ،سینیٹر محمد اورنگزیب

Share
Share

واشنگٹن:پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ہفتے کے دوران وہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول ایگریمنٹ (SLA) مکمل کر لیں گے۔

رائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن دو ہفتے تک پاکستان میں موجود رہا، ہمارے ان کے ساتھ معیشت کے اہداف ، اصلاحات اور دیگر نکات پر تعمیری بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت رواں سال کے اختتام سے قبل چینی کرنسی یوان میں پہلا "گرین پانڈا بانڈ” جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اگلے سال بین الاقوامی مارکیٹ میں کم از کم 1 ارب ڈالر کا بانڈ فروخت کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ان کے مطابق یورو، ڈالر، سکوک، اسلامک سکوک ہم نے اپنے تمام آپشن کھلے رکھے ہیں تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو ترغیب دلاسکیں۔

انہوں نے نجکاری مہم کو پاکستان کے معاشی روڈ میپ کا ایک نہایت اہم حصہ قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور قومی فضائی کمپنی (PIA) کی فروخت پر بھی پیش رفت کر رہا ہے۔ان کا موقف ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے منافع بخش فضائی راستوں کے دوبارہ کھلنے سے اب PIA سرمایہ کاروں کے لیے "ایک بہت پرکشش موقع” بن چکی ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...