Home Uncategorized پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پراُمید ہیں،امریکا

پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پراُمید ہیں،امریکا

Share
Share

واشنگٹن : امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ الزبتھ ہورسٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کا اعلان حوصلہ افزا ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پراُمید ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین پائیدار شراکت داری ہے، پاکستان اور امریکا کی متعدد معاملات میں مشترکہ دلچسپی ہے۔

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے معیشت اور موسمی تبدیلی بڑے چیلنجز ہیں۔

الزبتھ ہورسٹ نے مزید کہا کہ امریکا پاکستانی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، گزشتہ برس 9 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی، امریکا کی طرف سے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر رہی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے پاکستان کو 215 ملین ڈالر دیئے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...