ممبئی: سمندری طوفان بائپر جوائے کے خوفناک اثرات، بھارت میں 8 افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں،سمندری طوفان کے اثرات کے باعث یہ ہلاکتیں ہوئیں طوفان 150 کلو میٹر فی گنٹھہ کی رفتار سے بھارت کی جانب بڑھ رہاہے۔
کراچی سے سمندری طوفان ابھی دور ہے تاہم اس کے اثرات آندھی کی صورت میں سامنے آئے ہیں تاہم بھارت میں ہلاکتیں ہوئی ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے معاشی حب ممبئی میں آنے والے بائپر جوائے کے باعث 4 افراد ڈوب گئے، ڈوبنے والے چاروں نوجوان تھے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گجرات کے جنوب میں ممبئی میں پولیس اہلکار نے کہا کہ پیر کی شام جوہو کے ساحل پر 4 لڑکے ڈوب گئے۔ اب تک، ہمیں 2 کی لاشیں ملی ہیں، اور باقی 2 کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی ماہرین موسمیات نے 125-135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ طوفانی ہوا کی رفتار کی پیش گوئی کی ہے، جو 150 کلومیٹر (93 میل) فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ طوفان بحیرہ عرب میں اونچی لہروں، موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ گجرات کے ساحلی علاقوں کو ٹکرایا، درخت اکھڑ گئے اور دیواریں گر گئیں، جبکہ راجکوٹ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریاستی حکومت نے کہا کہ ساحلی گجرات کے8 اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ، انتظامیہ ماہی گیری جمعہ تک معطل کر دی ہے اور سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق گجرات ملک میں تیل کی بہت سی تنصیبات اور بڑی بندرگاہوں کا گھر ہے اور زیادہ تر کو کام معطل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔1998ء کے ایک طوفان نے گجرات میں کم از کم 4 ہزار افراد کو ہلاک اور کروڑوں ڈالر کا نقصان پہنچایا۔
بھارتی ریلیف کمشنر آلوک کمار پانڈے نے کہا کہ ساحلی اضلاع سے 20,500 سے زیادہ لوگوں کو نکال لیا گیا ہے اور توقع ہے کہ منگل کی شام تک انخلاء مکمل ہو جائے گا۔
بھارت کی ریاستی حکومت نے کہا کہ ہندوستان کی 2 سب سے بڑی بندرگاہوں، کانڈلا اور موندرا نے کام معطل کر دیا ہے۔ جہاز رانی کے ذرائع کے مطابق، دیگر بندرگاہیں بشمول بیدی، نولکھی، پوربندر، اوکھا، پپاوا اور بھاو نگر، بھی طوفان کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں۔
آمدہ رپورٹس کے مطابق تاجروں نے بتایا کہ ریلائنس انڈسٹریز، جو گجرات کے جام نگر میں دنیا کے سب سے بڑے ریفائننگ کمپلیکس کو چلاتی ہے، نے گجرات کی سکہ بندرگاہ سے ڈیزل اور دیگر تیل کی مصنوعات کی برآمدات کو معطل کرتے ہوئے زبردستی کارروائی کا اعلان کیا۔