Home sticky post 5 نیویارک ایئرپورٹ پر ہولناک حادثہ، طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا

نیویارک ایئرپورٹ پر ہولناک حادثہ، طیارہ لینڈنگ کے دوران ٹرک سے ٹکرا گیا

Share
Share

نیویارک:امریکا کے شہر نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا، جہاں کینیڈین ایئرلائنز کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کے مطابق رن وے پر اتر رہا تھا۔
حکام کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے آخری مراحل میں تھا کہ اچانک رن وے پر موجود فائر ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ اور آگ بھڑک اٹھی۔
اس حادثے میں دونوں پائلٹ جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ جزوی شٹ ڈاوٴن اور عملے کی کمی کے باعث پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایوی ایشن فضائی ٹریفک کنٹرولرز اور ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے افسران کی کمی کے باعث ایئرپورٹ آپریشنز متاثر تھے، جس کی وجہ سے یہ سنگین حادثہ رونما ہوا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...